
مشرق وسطیٰ
ایران کے ناموار آرٹسٹ سعید کامرانی کے فن پاروں کی نمائش
ڈی جی خانہ فرہنگ ڈاکٹر اصغر مسعودی،ڈاکٹر حسین پور،ڈاکٹر عادل خانی اور میاں انجم نثار نے افتتاح کیا،الحمرا آرٹ گیلری میں ایرانی ہینڈی کرافٹ کی بھی نمائش،شہریوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا،کام کو سراہا
لاہور(نمائندہ خصوصی)الحمرا آرٹ گیلری میں ایران سے آئے ہوئے آرٹسٹ سعید کامرانی کے 60 کے قریب اسلامی آرٹ کے حوالے سے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔نماش کا افتتاح ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی،وائس چیئرمین اسلامک کلچر اینڈ ریلیشن آرگنائزیشن ایران ڈاکٹر حسین پور،ڈاکٹر عادل خانی ،مشہور تاجر رہنما میاں انجم نثار اور ایوان علم و فن کے چئیرمین عرفان قریشی نے کیا۔الحمرا میں منعقدہ اسلامی فن پاروں کی نمائش سے قبل ایرانی آرٹسٹ سعید کامرانی نے ورکشاپ میں شہریوں کو کیلی گرافی آرٹ سے متعلق بریف بھی کیا۔نمائش میں ایرانی ہینڈی کرافٹ کی بھی نمائش کی گئی جس کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا اور ایرانی آرٹسٹ کے کام کو سراہا۔