پاکستانتازہ ترین

جنرل سید عاصم منیر کا دشمنوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہیں

پشاور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ ہم ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے دشمن کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سکیورٹی فورسز کا اجتماعی عزم ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر موثر آپریشنز اور ہم آہنگی کے ذریعے دیرپا استحکام اور امن کے قیام کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے دشمنوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button