کھیل

آئی پی ایل میں آئے 13 سال کے ’بچے‘ پر فرنچائزی نے خزانہ کھولا دیا ، ایک ہی جھٹکے میں کروڑپتی بن گیا

13 سال کی عمر میں ہی ویبھو سوریہ ونشی کو دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا کنٹریکٹ مل گیا ہے, ویبھو کو آئی پی ایل نیلامی 2025 کے دوسرے دن راجستھان رائلز نے 1.10 کروڑ روپے کی بولی لگاکر خریدا

نئی دہلی(نمائندہ وائس آف جرمنی) : آئی پی ایل نیلامی 2025 کے دوسرے دن بہار کے لال نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ۔ 13 سال کی عمر میں ہی ویبھو سوریہ ونشی کو دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا کنٹریکٹ مل گیا ہے۔ ویبھو کو آئی پی ایل نیلامی 2025 کے دوسرے دن راجستھان رائلز نے 1.10 کروڑ روپے کی بولی لگاکر خریدا۔ دھماکہ خیز اوپنر ویبھو آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ کے سب سے کم عمر کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
سمستی پور سے تعلق رکھنے والے ویبھو سوریہ ونشی نے اتنی کم عمر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے 2023-24 رنجی ٹرافی سیزن میں ممبئی کے خلاف 12 سال اور 284 دن کی عمر میں اپنا ڈیبیو کیا۔ وہ رنجی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے لیجنڈ یوراج سنگھ اور سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے بالترتیب 15 سال 57 دن اور 15 سال 230 دن کی عمر میں رنجی میں قدم رکھتا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button