سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں انٹرنیٹ متاثر، واٹس ایپ صارفین کو پریشانی کا سامنا
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو رہی ہے
لاہور،کراچی، اسلام آباد :پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز دوسرے دن بھی متاثر ہیں جس کے نتیجے میں واٹس ایپ صارفین کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی رات سے انٹرنیٹ سروس میں خلل آیا ہے جس کے باعث صارفین آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو رہی ہے۔ فری لانسرز، آن لائن کاروباری افراد، اور ٹیکسی سروسز بھی اس معطلی سے شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا اثر پورے ملک میں محسوس ہو رہا ہے۔