اہم خبریںپاکستان

پاکستان: خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

یہ آپریشن 27 نومبر کو انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا جس میں 3 خوارج زخمی ہوئے۔ فورسز نے مزید دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہے

راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا، جن میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ باتور شامل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن 27 نومبر کو انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا جس میں 3 خوارج زخمی ہوئے۔ فورسز نے مزید دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button