اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں،گورنرسندھ

پاکستان میں معیشت بہتر ہوگی تو سیاست بھی اچھی ہوگی،معاشی بحران میں اچھی خبر سننے کو ملی، 17مہنیوں سے اسٹاک مارکیٹ کامیابی کی منزل طے کررہا ہے

کراچی:‌گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں جو گرفتاریاں ہوئی ہیں انہیں ضمانت دلا سکتے ہیں، ہمیں معیشت کی بہتری کیلئے ایک ساتھ آنا ہوگا، پاکستان میں معیشت بہتر ہوگی تو سیاست بھی اچھی ہوگی،معاشی بحران میں اچھی خبر سننے کو ملی، 17مہنیوں سے اسٹاک مارکیٹ کامیابی کی منزل طے کررہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میرے لیے سیاسی جماعتیں برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے تو بہت بیانات دیتے ہیں، میرے کہنے پر آج اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی کو مبارکباد دے دیں، ان کی مبارکباد سے اسٹاک مارکیٹ اور تیز ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ میرا سیاست سے تعلق نہیں ہے، تاہم سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ جو گرفتاریاں ہوئی ہیں، انہیں ضمانت دلا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کے معیشت کے معاملے پر ہمیں ایک پیج پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر سن کر خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور خاص طور پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آرمی چیف عاصم منیر سرحدوں کیساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی ان معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے معیشت کو بہتر کرنے کیلیے اقدامات ہو رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں، پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
میرا اکائونٹ نہیں ہے میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کا سفر اب سنبھل چکا ہے۔ قطر اور روسی سرمایہ کار بھی پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button