کاروبار

لیسکو، نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز

الحمراء ایکٹنگ،ڈائریکشن اور رائیٹنگ میں ایک ماہ کی تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کرائے گا۔

لاہور:‌چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا،24گھنٹوں کے دوران218نادہندگان سے ایک کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ نادرن سرکل میں 15نادہندگان سے4لاکھ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 21نادہندہ سے4 لاکھ روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 43 نا دہندگان سے17لاکھ روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 21 نادہندگان سے9لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 17 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 34نادہندگان سے ایک کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 50نادہندگان سے6لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 17 نا دہندگان سے3لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button