پاکستاناہم خبریں

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں‌گے، پاکستان

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پانچ جنوری کا دن کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

پانچ جنوری کا دن سن 1949 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کردہ اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی توثیق کی گئی تھی۔

سری نگر کے لیے ورلڈ کرافٹ سٹی کا اعزاز، مگر کیا یہ کافی ہے؟

دونوں رہنماؤں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ دنیا بھر کے کشمیریوں نے اس بار جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دینے والی اقوام متحدہ کی قرارداد کی 76ویں سالگرہ منائی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے بھارت "مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے انکار کرتا رہا ہے اور انہیں جبر، تشدد اور منظم مظالم کا بھی نشانہ بنایا ہے۔”

برطانیہ: کشمیر کانفرنس میں بھارت اور پاکستان پر تنقید

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ "اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے اور قرارداد کو نافذ کرنے کے لیے بامعنی اقدامات کریں۔”

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا بیان

اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے دکھوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ صرف” علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے۔”

کشمیر میں بھارتی فوجی
پاکستانی صدر نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے بھارت "مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے انکار کرتا رہا ہے اور انہیں جبر، تشدد اور منظم مظالم کا بھی نشانہ بناتا رہا” ہےتصویر

انہوں نے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر گہری مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کو کشمیری عوام سے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کا احساس کرنا چاہیے۔

جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے حملے، امن کے بھارتی دعووں کی نفی

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حق خود ارادیت ایک بنیادی اصول ہے جو بین الاقوامی قانون میں درج ہے اور اس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام سے کیا گیا تھا۔

پی پی پی کے چیئرمین نے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وقار، انصاف اور آزادی کے مطالبے پر ثابت قدم رہتے ہوئے کئی دہائیوں کے ظلم و جبر کو برداشت کیا۔

کشمیر: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا، "ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارتی قبضے سے آزاد ہونے والا پرامن اور آزاد کشمیر کا خواب ایک حقیقت بن جائے۔”

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں غالب رہیں گے، کیونکہ بین الاقوامی قراردادوں کے ذریعے اسے تسلیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی: خدشات اور مشکلات

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی پر افسوس کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے خطے میں رائے شماری کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف "وحشیانہ جبر اور نسل کشی” پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ "انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں” کا نوٹس لے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button