صحت

کینسر کے علاج کے بعد علامات میں کمی باعثِ راحت ہے: برطانوی شہزادی کیٹ

گذشتہ ایک سال کے دوران اتنی اچھی نگہداشت کرنے پر میں رائل مارسڈن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں

برطانیہ:‌ویلز کی شہزادی برطانیہ کی کیٹ نے کہا کہ وہ منگل کے روز لندن ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد علامات میں کمی کے باعث راحت محسوس کر رہی ہیں۔ وہاں انہوں نے کینسر کا علاج کروایا اور تمام طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ایک سال قبل پیٹ کی بڑی سرجری سے 43 سالہ کیٹ میں کینسر کی غیر متعینہ شکل کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہوں نے انسدادی کیموتھراپی کا ایک کورس کروایا۔ ستمبر میں انہوں نے کیموتھراپی مکمل ہو جانے کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا، "علامات میں کمی اطمینان کی بات ہے اور میں نے صحت یابی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ کوئی بھی شخص جس نے کینسر کی تشخیص کا تجربہ کیا ہے، اسے پتا ہو گا کہ نئے معمول کے مطابق ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ تاہم میں آگے ایک اطمینان بخش سال کی امید کرتی ہوں۔ آئندہ کے لیے بہت کچھ ہے۔ آپ سب کی مسلسل حمایت کا شکریہ۔”
سرکاری فرائض دوبارہ شروع کرنے کے بعد وسطی لندن کے رائل مارسڈن ہسپتال کا دورہ ان کی پہلی تنہا عوامی مصروفیت تھی جہاں ان کا کئی مہینوں تک علاج ہوا۔انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات اور ان کی نگہداشت کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنے شوہر اور برطانوی تخت کے وارث شہزادہ ولیم کے ساتھ کینسر کے خصوصی یونٹ کی مشترکہ سرپرست بن گئیں۔انہوں نے ایک مریض کو بتایا کہ ان کی بیماری سے خاندان پر ہونے والے اثرات "واقعی بہت زیادہ سخت” تھے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا، "گذشتہ ایک سال کے دوران اتنی اچھی نگہداشت کرنے پر میں رائل مارسڈن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں دلی طور پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں خاموشی سے ولیم کا اور میرا ساتھ دیا۔ آپ نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا۔ ایک مریض کے طور پر مجھے جو نگہداشت اور مشورہ ملا ہے وہ غیر معمولی رہا ہے۔”
اپنی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لیے گذشتہ انتہائی ذاتی ویڈیو پیغامات میں کیٹ نے بتایا تھا کہ ان کی بیماری ان پر، ولیم اور ان کے تین چھوٹے بچوں نو سالہ شہزادی شارلٹ، 11 سالہ شہزادی جارج اور چھے سالہ لوئس کے لیے کتنی سخت تھی۔ولیم نے گذشتہ سال کو "سفاکانہ” قرار دیا کیونکہ اس دوران شاہ چارلس کا بھی کینسر کا علاج ہوا۔ بکنگھم پیلس کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ ان کا علاج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس سال بھی جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button