پاکستان

نگہبان رمضان پیکج:مستحق افراد کا مستند ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ اصل حقدار تک اسکا حق پہنچ سکے۔ زاہد اختر زمان

رمضان پیکج کیلئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مستحق افراد کا مستند ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ اصل حقدار تک اسکا حق پہنچ سکے۔
انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں میں سی ای اربن یونٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان پیکج کیلئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ نادار افراد تک عزت و احترام کیساتھ انکا حق پہنچانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، افسران اپنے فرائض انسانی خدمت کے جذبے کے تحت سر انجام دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button