
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں
اووسیز پاکستان ہمارے ماتھے کاجھومرہیں،ان کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈوآپریشن بنائیں گے
(سید عاطف ندیم-پاکستان):ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور برطانوی شہر راچڈیل کے میئر کونسلرز شکیل احمد کی قیادت میں وفد کی 90 شاہراہ قائداعظم لاہور میں ملاقات کے دوران کیا. معاون خصوصی ذیشان ملک نے وفد کو لاہور میں خوش آمدید اورنیک تمناؤں کااظہارکیا.وفد میں سابق میئر راچڈیل محمد زمان، چوہدری خالد محمود، طاہر محمود، محمد جاوید، ایڈوکیٹ غلام رسول شہزاد، ناظم سلیمان شامل تھے.
اس موقع پر ذیشان ملک نے وفد کو وزیراعلی مریم نوازکے صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا.ذیشان ملک نے وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کنونشن کے انعقاد کو نیک شگون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں مفاد عامہ کے ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے ترقی کی کئی منازل طے کیں ہیں.انہوں نے کہا کہ اووسیز پاکستان ہمارے ماتھے کاجھومرہیں،ان کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈوآپریشن بنائیں گے.
غوث قادری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ انتہائی قابل اطمینان ہے کہ ملک کے بڑے صوبے کی بھاگ دوڑ محفوظ ہاتھوں میں ہے.
محمد زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اوورسیز کنونشن کاانعقاد سے دنیابھرمیں پاکستانیوں کواعتماد میں لیا.بیرسٹرامجد ملک نے کہا کہ اووسیزکمیشن پنچاب بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے.
وفد نے وزیراعلی مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی اور طرز حکمرانی کو سراہا.میئر راچڈیل اور اوورسیز کمیشن کے وفد کے اراکین نے معاون خصوصی اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا
متحدہ عرب امارات سے صدر مسلم لیگ ن غوث قادری اور طاہر بھنڈر اور سابق ممبر ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر شکیل احمد کی بھی ملاقات ہوئی