پاکستان پریس ریلیز

اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے شہریوں کو آمدورفت میں بہت آسانی ہوگی،محسن نقوی

انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیز۔ سپیڈ کے ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھنے اور شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت۔

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے شہریوں کو آمدورفت میں بہت آسانی ہوگی، اسلام آباد میں ٹریفک جام رہنے کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی، پراجیکٹ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک رش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے سٹرکچر اور روڈ نیٹ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے، انشاءاللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، اسے 3 ٹریفک لین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ملحقہ پل کو کشادہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، دونوں اطراف میں 2 لین کا اضافہ کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے ملحقہ چار سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button