پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

پاکستان کا بھارت کو تاریخی اور منہ توڑ جواب، آبی جارحیت اعلان جنگ تصور ہو گی

آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔

(سید عاطف ندیم-پاکستان):بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے.بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں حکومت، عسکری قیادت اور تمام سٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر بھارت کو اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ اقدامات بلاشبہ پوری قوم کی آواز تھے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے بنیاد بھارتی الزامات اور اقدامات بالخصوص آبی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی عندیہ دیدیا۔پاکستان کا منہ توڑ جواب لفظی گولہ باری نہیں عملی اقدامات پر مبنی ہوگا۔
پاکستان میں پانی کے معاملے کو اہم ترین قومی مفاد قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے پانی روکنے یا موڑنے کے اقدام کو جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب موثراور بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔
پاکستان نے فوری طور پر واہگہ بارڈر بند کرتے ہوئے تمام کراس بارڈر ٹرانزٹ 30 اپریل تک پاکستان سے نکل جانے کا حکم بھی دیدیا گیا۔
پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت کو معطل کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کے راستے بھارت کی افغانستان کے ساتھ بھی تجارت منسوخ کی جاتی ہے۔ تجارت، فضائی حدود اور ٹرانزٹ تجارت کی بندش سے بھارتی معیشت پر شدید اثر پڑے گا
پاکستان نے بھارت کو ایک اور جواب دیتے ہوئے بھارتی ائیر لائنز اور بھارت کی نجی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائیہ حدود کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے تمام بھارتی دفاعی اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیدیا گیا ہے اور ان تمام کو 30 اپریل 2025ء تک ملک چھوڑ دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
پاکستان نے تمام بھارتی شہریوں کیلئے سارک ویز سکیم کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ان تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس حکم سے سکھ برادری مستثنیٰ ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے یہ فیصلے بھارت کی دھمکیوں کے جواب میں اقدامات کی جانب اشارہ ہیں ۔ بغیر کسی مستند شواہد کے پہلگام حملے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش ناقابل قبول اور ناقابل فہم ہے اور پاکستان ہر گز بھارت کے گیڈر بھبکیوں سے مرغوب نہیں ہوگا۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صف اول کے طور پر نظر آتا ہے۔بھارت کا اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کا یہ ہتھکنڈہ کسی صورت بھی ناقابل قبو ل ہے۔
اس صورتحال میں، پاکستان کے تمام سفارتی اقدامات نہ صرف مربوط اور مؤثر ہیں بلکہ بھارتی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کے مقابلے میں ایک قدم آگے دکھائی دے رہے ہیں، جو عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ پاکستان قوم امن کی داعی ہے لیکن اپنے خود مختاری ، سلامتی اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button