صحت

پنجاب گورنمنٹ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیاراحتیاط ، آگاہی اورویکسی نیشن ہے:مریم نوازشریف

محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کے لیے ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو، خسرہ ،ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے، پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کے لیے ہے، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں، صحت مند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button