
بھارتی پولیس کا ایس پی اکلیش سنگھ ہارے لہجے میں شکوہ کناں: "پاکستان زندہ باد کے نعروں نے آر ایس ایس کو ہلا کر رکھ دیا!”
جہاں "پاکستان زندہ باد" کی آواز اُٹھتی ہے، وہاں آر ایس ایس کا غرور جھک جاتا ہے
نئی دہلی-نمائندہ وائس آف جرمنی: بھارت کے شہر میں اُس وقت سیاسی و سماجی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں پولیس آفیسر ایس پی اکلیش سنگھ شرمندہ، شکستہ اور پریشان چہرے کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے دکھائی دیے۔ گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ "مسلمان نوجوان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر آر ایس ایس کے دلوں پر مونگ دل رہے ہیں!”
یہ بیان نہ صرف پولیس کی بے بسی کا مظہر ہے بلکہ آر ایس ایس اور مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا بھی واضح ثبوت ہے، جو اب اپنے ہی شہریوں سے خائف ہے۔ بھارت کے وہ مسلمان، جنہیں دہائیوں سے حاشیے پر رکھا گیا، آج اپنے نعرے سے ایک نظریاتی دیوار کو ہلا رہے ہیں۔
مودی سرکار کے لیے لمحۂ فکریہ
بھارتی مسلمانوں کی طرف سے آزادی اور انصاف کے مطالبات کو جب دبایا گیا، تو وہ احتجاجی لہجے میں ابھرے۔ آج یہی نعرے بھارت کے طول و عرض میں گونج رہے ہیں، اور جہاں "پاکستان زندہ باد” کی آواز اُٹھتی ہے، وہاں آر ایس ایس کا غرور جھک جاتا ہے۔
عوامی ردعمل بھی سخت:
لوگوں کا کہنا ہے:
"اپنے ملک کی فکر کرو مودی! اب ہر طرف آزادی کی آوازیں گونج رہی ہیں — پاکستان کو چھوڑو، اگر ادھر میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہندوستان کے سو ٹکڑے کر دیں گے!”
یہ ردعمل صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک پُرعزم بیانیہ ہے جو مودی سرکار کی پالیسیوں پر عوامی عدم اعتماد کو ظاہر کر رہا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق، یہ واقعہ اس بات کا عندیہ ہے کہ بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں، اور جب جمہوری آواز دبائی جائے تو اس کا ردِعمل شدت اختیار کرتا ہے۔