بین الاقوامی

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا!

واقعہ کے صرف 10 منٹ بعد درج ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا — سازش کا پردہ فاش؟

پہلگام-نمائندہ وائس آف جرمنی: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے درج کی گئی پولیس ایف آئی آر نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کو بری طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایف آئی آر میں دی گئی تفصیلات اور اس کے اندراج کا وقت خود اس واقعے کو مشکوک بنا رہے ہیں، جو اس پورے واقعے کو ایک پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کی شکل دیتے ہیں۔
ایف آئی آر کی ٹائمنگ نے شکوک پیدا کر دیے
پہلگام پولیس اسٹیشن، جو جائے وقوعہ سے 6 کلومیٹر دور واقع ہے، وہاں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا — اور حیرت انگیز طور پر صرف دس منٹ بعد 14:30 پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔ دفاعی ماہرین اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رفتار غیر معمولی ہے اور پہلے سے لکھی گئی کہانی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔
پہلے سے "نامعلوم سرحد پار دہشتگرد” نامزد؟
ایف آئی آر میں حملے کے فوراً بعد ہی "نامعلوم دہشتگردوں” کو "سرحد پار سے آئے ہوئے” قرار دے دیا گیا، حالانکہ جائے وقوع سے کوئی ثبوت، شناخت یا شواہد اکٹھا کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔ یہ بات اس بیانیے کو مزید مشکوک بنا رہی ہے۔
ایف آئی آر اور میڈیا کا تضاد
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ مبینہ دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ مودی سرکار اور اس کا میڈیا مسلسل اس حملے کو "ٹارگیٹڈ کلنگ” قرار دے رہا تھا۔ یہ تضاد بھارتی پراپیگنڈہ مشینری کی غیر مربوط اور بوکھلائی ہوئی حالت کو بے نقاب کرتا ہے۔
"بیرونی آقاؤں کی ایما پر” — پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ؟
ایف آئی آر میں "بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ بھی شامل ہیں، جو عام طور پر میڈیا بریفنگز میں بعد میں سامنے آتے ہیں۔ ان کا ایف آئی آر میں فوری درج ہونا خود ایک سازشی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مودی سرکار کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب
ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی تیز رفتار ایف آئی آر، مکمل اسکرپٹ، اور فوراً سرحد پار دشمن کی نامزدگی — یہ سب ایک بھونڈے فالس فلیگ آپریشن کا ثبوت ہے۔ ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کچھ یوں تھا:
"اتنی تیزی سے تو چائے نہیں بنتی، جتنی جلدی ایف آئی آر بن گئی!”
جگ ہنسائی اور ناکامی
ایک بار پھر بھارت نے حسب سابق عالمی سطح پر اپنے لیے جگ ہنسائی کا بندوبست کر لیا ہے۔ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بری طرح الٹی پڑ گئی، اور ایف آئی آر کے مندرجات نے سارا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button