
انٹرٹینمینٹ
راولپنڈی سے اٹک خورد: سفاری ٹرین کے ذریعے تاریخ اور فطرت کا سفر
یہ ٹرین ہر اتوار تقریباً 100 کلومیٹر کا یک طرفہ سفر طے کرتی ہے۔ مسافروں کو تاریخی مقامات، تین عجائب گھروں کی سیر، لائیو میوزک، میجک شو، گھوڑوں اور اونٹ کی سواری کا لطف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
ایک ایسی ٹرین، جو آپ کو ماضی کے جھروکوں میں لے جائے! راولپنڈی سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین کا سفر تاریخی عجائب گھروں، وکٹورین دور کے ریلوے اسٹیشنز اور دریائے سندھ کے نظاروں سے بھرپور ہے۔