پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پاکستان پنجاب گورنمنٹ: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین

وزیراعلی مریم نواز شریف کا لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا گیا -راشن کارڈ کے ذریعے کان کنو ں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے-جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button