پاکستاناہم خبریں

پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 77 ڈرونز مار گرائے

پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے آج ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج نے اب تک بھارت کے مجموعی طور پر 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیت اور دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی قدرت کا واضح ثبوت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 8 مئی کی شام تک پاکستانی فورسز نے 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا تھا، جبکہ گزشتہ رات سے لے کر آج دن تک مزید 48 بھارتی ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی بھارتی ڈرون کو بخشا نہیں جائے گا اور مؤثر کارروائی کے ذریعے انہیں نیست و نابود کر دیا جائے گا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بھارتی ڈرونز کا مار گرایا جانا پاک فضائیہ اور زمینی دفاعی نظام کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کی حفاظت کے لیے ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button