پاکستان

مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ جب سے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔
سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حساب کتاب کا بندہ نہیں، لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس سے کرارا جواب ان کو ملے گا، پہلے جو کسر رہ گئی تھی، ویسے کسر تو نہیں رہی، ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے، وہ ادھار باقی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے لیے جدوجہد کی، نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، میں مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا، جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button