انٹرٹینمینٹ

اداکار عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ، جسد خاکی اہل خانہ کے حوالے

پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ان کی آج جرمنی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی میت کل پاکستان پہنچے گی ۔

برلن : پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ان کی آج جرمنی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی میت کل پاکستان پہنچے گی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمر شریف کی جرمنی کےشہر نیورمبرگ میں آج نماز جنازہ ادا کی جائے گی ان کی اہلیہ زریں غزل کل ان کی میت کے ساتھ ممکنہ طورپر پاکستان پہنچیں گی ۔
یورمبرگ بلدیہ نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔سرکاری ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد عمر شریف کی میت ہسپتال سے اہلیہ اور سفارتی عملے کے حوالے کردی گئی ہے ۔
پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملہ میت کے غسل اور کفن میں مصروف ہے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ترکش مسجد نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔جس میں پاکستانی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔
سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہو سکی ہے، میت کی آج روانگی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اگر آج ممکن نہ ہوا تو میت کو کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
یا درہے کہ اداکار عمر شریف دل گردوں اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے امریکا کے سفر پر تھے ۔ان کو ائر ایمبولینس کے ذریعے امریکا پہنچنا تھا لیکن ائر ایمبولینس کے جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران ان کی طبعیت بگڑگئی جس کے بعد ان کو نیورمبرگ کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کو نمونیا ہوگیا ہے اور طبعیت بہتر ہونے کے بعد ہی وہ سفر کے قابل ہوسکیں گے ۔ہسپتال میں دوران علاج ہی ڈاکٹروں نے عمر شریف کے ڈائیلاسز کرنے کا فیصلہ کیا ڈائیلاسز کے عمل کے دوران ان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ڈائیلاسز کے بعد دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button