پاکستانتازہ ترین

نالہ لئی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا جو پورا ہو گیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ 26 سال سے نالہ لئی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا۔

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ 26 سال سے نالہ لئی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے کہا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر زور دو اور اب وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کا میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے اگر ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہو۔
چیئرمین پی سی بی کی بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے اور نالہ لئی 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی میں کوئی کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام شہروں میں یکساں ترقی کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں 286 فیصداضافہ کیا گیا ہے اور ہم بلند دعوے کرنے کے قائل نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہخواتین کی تعلیم پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنجاب میں مجموعی طورپر 21 یونیورسٹیز قائم کی جا رہی ہیں جن میں سے 6 یونیورسٹیز تکمیل کے قریب ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے بجٹ میں 124 اور اسکولوں کے بجٹ میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور خواتین کو نہ صرف تعلیم بلکہ صحت کی سہولتیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 4 یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ انہوں نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ حکومت پنجاب رواں سال 29 ہزار 142 اسکالرشپس دے گی جبکہ پنجاب میں مزید 9 یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button