ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی جس میں بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کردیا ،اے سی سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔
لاہور :ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ،اب ایشیا کی بڑی ٹیمیں پاکستان میں میدان سجائیں گی ۔
اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی جس میں بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کردیا ،اے سی سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔
دبئی میں ہونے والی ایشیا کرکٹ کپ کی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہم منصب سارو گنگولی سے بھی اہم ملاقات ہوئی ،جس میں سارو گنگولی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو آئی پی ایل میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی ،ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈز کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ملاقات میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی جبکہ رمیز راجہ دعوت کے باوجود آئی پی ایل کا فائنل نہیں دیکھیں گے، ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایشیاء کپ 2020 والا اب 2022 میں سری لنکا میں ہوگا جبکہ پاکستان کے پاس ایشیاء کپ 2022 میں ہونا تھا لیکن اب شیڈول کے مطابق وہ 2023 میں ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا جس کے باعث سر ی لنکا کو 2022 کے ایشیا کپ کی میزبانی دے دی گئی ہیں ۔