انٹرٹینمینٹ

کترینہ سے منگنی کی خبروں پر وِکی کوشل کا ردعمل

بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے اپنی اور نامور اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے اپنی اور نامور اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں صحافیوں کی جانب سے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے تاہم وِکی کوشل کے بھائی سنی نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔
بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف اور وِکی کوشل کے درمیان کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button