بین الاقوامیتازہ ترین

طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ کی عوامی اجتماع میں شرکت، سپاہیوں سے خطاب بھی کیا

طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے قندھار میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی۔

طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے قندھار میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکام کا بتانا ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کے اجتماع میں شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ خطاب بھی کیا تاہم ان رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں سپاہیوں کو کیا ہدایات دیں۔
خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی میڈیا پر اب تک چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں اور اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملا ہیبت اللہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ جب ضروری ہوا تو عوام کے سامنے آئیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button