لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں مزید 4 افرادجانیں گنوا چک
لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
لاہور بدستور ڈینگی کا ہاٹ سپاٹ علاقہ بنا ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے فوگنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 561 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 436 کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 40، گوجرانولہ میں 13، شیخوپورہ میں 10، فیصل آباد میں 7، قصور سے 6، بہاولنگر میں 5 اٹک، ننکانہ صاحب اور نارووال میں ڈینگی کے 4 چار، بہاولپور اور حافظ آباد سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 17,588 ہو چکی ہے جبکہ صرف لاہور سے 12 ہزار 860 کیسز سامنے آئے ہیں۔
رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 63 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔
اس وقت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,285 مریض جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں 1,562 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,436 بستر مختص کئے گئے ہیں۔
ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈینگی کے لئے مختص کئے گئے 2,285 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔