کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت پھر تیزی سے اوپر جانے لگی

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر جارہی ہے اور آج بھی سونا 2800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر جارہی ہے اور آج بھی سونا 2800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قدر 2401 روپے اضافے سے 105453 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 26 ڈالراضافے سے 1818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button