تازہ ترینجنرل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی10 افراد گرفتار،متعدد گاڑیاں اور بھاری اسلحہ برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رورل سرکل میں وفاقی پولیس نے جنرل ہولڈاپ کے دوران تین ویگو ڈالے پکڑے ہیں جس کے اندر سے 30 بور اور 12 بور گنز برآمد ہوئی ہیں۔

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران گاڑیاں اور اسلحہ پکڑ کر دس افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رورل سرکل میں وفاقی پولیس نے جنرل ہولڈاپ کے دوران تین ویگو ڈالے پکڑے ہیں جس کے اندر سے 30 بور اور 12 بور گنز برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے لوہی بھیر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 موٹر سائیکل اور ایک ایس ایم جی رائفل برآمد کی جب کہ تھانہ کھنّہ کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ 12 موٹر سائیکلیں بند کردیں۔
ایک اور کارروائی کے دوران وفاقی پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ایک ویگو ڈالہ پکڑا اور اس میں سے اسلحہ برآمد کیا جب کہ کورال کے علاقے سے ایک پراڈو پکڑی گئی جس کے اندر اسلحہ اور آتشی سامان موجود تھا۔
پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لوہی بھیر سے ایک رائفل، سات ایئر گن اور 12 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button