وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج عدالت میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی حکمرانی کا عملی طور پر ثبوت دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اے پی ایس کا واقع ہوا اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔
بقول ان کے ’ہمارے لیے بڑا آسان تھا کہ حکومت پر الزامات لگاتے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے۔‘
ان کے مطابق ’ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ ملکی وحدت کو دیکھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جس کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور زندگی نارمل ہوئی۔