مشرق وسطیٰ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ”پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ” کا سالانہ ڈیٹا جاری کردیا

خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ سے پولیس، ریسکیو، سائبر کرائم، ہائی وے پٹرول اور دیگر ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کیا ویمن سیفٹی ایپ پر کی گئی ٹوٹل کالز اور لائیو چیٹ میں 90 فیصد سے زائد صرف معلومات کے حصول کیلئے کی گئیں خواتین بروقت امداد اور درست معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں، ترجمان پنجاب سیف سٹیز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ”پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ” کا سالانہ ڈیٹا جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ سے پولیس، ریسکیو، سائبر کرائم، ہائی وے پٹرول اور دیگر ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کیا۔ویمن سیفٹی ایپ سے 15 ایمرجنسی نمبر پر 4 ہزار956 کالز سے معلومات اور مدد حاصل کی گئی۔ویمن سیفٹی ایپ کے ”لائیو چیٹ” فیچر پر 7 ہزار سے زائد خواتین نے راہنمائی اور پولیس کی مدد حاصل کی۔خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ سے ریسکیو 1122 نمبر پر 2 ہزار 941 کالز کیں۔پنجاب ہائی وے پٹرول کے نمبر 1124 پر دوران سفر 2 ہزار 152 کالز کرکے مدد طلب کی گئی۔ویمن سیفٹی ایپ سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر خواتین نے 2 ہزار 739 کالز کیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ہیلپ لائن 1991 پر 3 ہزار 685 کالز سے شکایت درج اور راہنمائی لی گئی۔خواتین نے پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی ہیلپ لائن 1043 پر ویمن سیفٹی ایپ سے 60 کالز کیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھاکہ اب تک 3 لاکھ 25 ہزار خواتین ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرچکی ہیں۔وویمن سیفٹی ایپ پر کی گئی ٹوٹل کالز اور لائیو چیٹ میں 90 فیصد سے زائد صرف معلومات کے حصول کیلئے تھیں۔خواتین بروقت امداد اور درست معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button