پاکستان

پاکستان کے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے مزید سترہ پروفیسر ز سٹینفورڈ یونیورسٹی کی بہترین محققین کی لسٹ میں شامل

بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیاتھا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیاکی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد محققین کی دوڑ میں پنجاب یونیورسٹی کے مزید 17 پروفیسرز کو شامل کر لیا گیاجس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کی تعداد26 ہو گئی ہے۔ ان میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود،شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر محمداکرم،انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے ڈاکٹر عدیل افضل، انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے ڈاکٹر اعجاز احمد، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ڈاکٹر طلعت اسلام، سنٹر فار ریموٹ سنسنگ کے ڈاکٹر عثمان محمود، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے ڈاکٹر ارشد جاوید، شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر ذیشان یوسف، شعبہ ریاضی کی ڈاکٹر صائمہ ارشد، انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس سے ڈاکٹر عبدالرحمان، شعبہ ریاضی سے ڈاکٹر نعمان رضا، انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے محمد عمران دین، شعبہ ریاضی سے محمد ریاض، انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے ظہور ایچ فاروقی، انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے ڈاکٹر روبینہ بیگم، ڈاکٹر محمد حسن اپلائیڈ فزکس، انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے ڈاکٹر مصباح سلطان، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر کلیم اللہ، شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر محمد شفیق، سکول آف بائیولوجیکل سائنسز سے ڈاکٹر عبدالرؤف شکوری،سنٹر آف ایکسیلینس ان سالڈ سٹیٹ فزکس سے ڈاکٹر سائرہ ریاض، شعبہ ریاضی سے ڈاکٹر محمد ضعیم الحق بھٹی، سنٹر فار ہائی انرجی فزکس سے ٹی حسین، شعبہ ریاضی سے ڈاکٹر عزیزاللہ اعوان، شعبہ سپیس سائنس سے ڈاکٹر ضیاء الحق اور شعبہ باٹنی سے ڈاکٹر عبدالناصر خالد کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیاتھا۔پنجاب یونیورسٹی کے10 محققین کولائف ٹائم ریسرچ ورک کی بنیاد پر جبکہ26 محققین کو ایک سالہ تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں مزید بہتر ی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کو اچھی خبر ملی ہے جو قابل ستائش بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے تحقیقی کلچر کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف شعبوں کی بین الاقوامی رینکنگ میں مسلسل بہتر ی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ، سائنسدان اورمحققین کے تحقیقی کام کیلئے مکمل تعاو ن جاری رکھے گی تاکہ اس تحقیق کے بہتر سماجی و اقتصادی اثرات مرتب ہوں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button