پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن سے کوئی بات نہیں ہوئی: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن سے کوئی بات نہیں ہوئی ، اپوزیشن نے متحد ہو کر حکومت کے منفی حربوں کو ناکام بنایا ہے ۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن سے کوئی بات نہیں ہوئی ، اپوزیشن نے متحد ہو کر حکومت کے منفی حربوں کو ناکام بنایا ہے ۔ پارلیمان میں اتحاد کی وجہ سے اپوزیشن کا بل پاس ہوا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے میرا آج کا نہیں بلکہ بزرگوں سے تعلق ہے ۔ مولانا اسعد اور میں مل کر پارلیمان میں کام کرتے ہیں ۔ ہمارا مولانا فضل الرحمٰن سے ساتھ ہے اور رہے گا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی قوت کا مظاہرہ دکھا کر حکومت کو ناکام بنایا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پارلیمان کی فتح ہوئی ہے ۔ اپوزیشن کا ایک بل اسمبلی سے پاس ہوا ، حکومت نے اپنا ہی بلایا ہوا جوائنٹ سیشن رات کے اندھیروں میں کینسل کردیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button