
حکومتِ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ لیبر کے سموگ کے تدارک اور پیشہ وارانہ صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات۔
ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ کی سربراہی میں تشکیل ٹیموں نے پندرہ سٹیل ملز کی انسپکشن کی جن میں دو فیکٹریز unauthorised fuel ٹائر وغیرہ استمال کرتے ہوئے اور پیشہ وارانہ صحت اور حفاظت پر عمل نہ کرتے ہوئے پائی گئی ۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری لیبر فیصل فرید صاحب کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو سٹیل ملز میں اس امر کو یقینی بنائیں گی کہ وہ کسی بھی صورت غیر مجاز فیول استمال نہ کریں جو نہ صرف وہاں کام کرنے والے ورکرز کی صحت کے لئے مضر ہوتا ہے بلکہ سموگ کا بھی با عث بنتا ہے۔ ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ کی سربراہی میں تشکیل ٹیموں نے پندرہ سٹیل ملز کی انسپکشن کی جن میں دو فیکٹریز unauthorised fuel ٹائر وغیرہ استمال کرتے ہوئے اور پیشہ وارانہ صحت اور حفاظت پر عمل نہ کرتے ہوئے پائی گئی ۔
01) عدیل سٹیل ملز
02)رفیق سٹیل ملز ۔مومن پور روڈ داروغے والا لاہور ۔
ان فیکٹریز کے خلاف پنجاب آکو پیشنل ہیلتھ اینڈ صیفٹی ایکٹ 2019 اور فیکٹری ایکٹ 1934 کی دفعات کے تحت FIRs درج کرا دی گئی.محکمہ لیبر کی یہ مہم حکومت پنجاب کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جو وہ سموگ کے تدارک کے لئے کر رہی ہے