مشرق وسطیٰ

نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقعہ پر شہر میں برآمد ہونے والے 46 جلوسوں اور 277 مجالس کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے

نویں اور دسویں محرم الحرام کو 06 بڑے جلوس براآمد ہونگے، کسی بھی روڈ کو غیر ضروری طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہے گی، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقعہ پر شہریوں، زائرین اور شرکائے ذوالجناح پروسیشنز کےلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،جلوسوں کے روٹس، پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس کو فرداً فرداً چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ نویں، دسویں محرم الحرام تک شہر میں میں 277 سے زائد مجالس اور شہر کے مختلف مقامات سے 46 جلوس برآمد ہونگے، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کےلئے، ایس پی ملک اکرام اللہ،ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل اور ایس پی ٹریفک شہزاد خان کی نگرانی میں 03 سو سے زائد ٹریفک انسپکٹرز اور 33 سو سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے، نثار حویلی سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو مختلف قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا، جبکہ دوسرا بڑا جلوس پانڈواسٹریٹ سے خیمہ سادات اور پھر پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،تیسرا بڑا جلوس شادمان سے برامد ہوگا، اسی طرح لال پل نبی پور شیعاں، ماڈلٹاؤن، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے ذوالجناح برآمد ہونگے، مستنصر فیروز کا کہنا تھاکہ ٹریفک پلان کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجینسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلئیر رکھا جائے گا، جلوسوں اور مجالس کےلئے پارکنگ کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا اور راستہ ایپ سے ٹریفک صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا، شہریوں کو ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر مدد اور راہنمائی فراہم کی جائے گی، سٹی ٹریفک پولیس امان و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے الائیڈ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button