اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سعودی جنرل کی نیول ہیڈ کوارٹرآمد،پرتپاک استقبال

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،پرتپاک استقبال کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button