صحت

محکمہ صحت کے ملازمین کی ایڈہاک بھرتی میں بے قاعدگیوں پر محکمانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ڈاکٹر جمال ناصر

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل بھی ہمراہ تھے۔بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ایچ ایف ایم سی کے تحت 13130 ہیلتھ فیسلیٹیز کام کررہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نچلے درجے کے ملازمین کی ایڈہاک بھرتیوں پر محکمانہ انکوائری کروائی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے پی ایچ ایف ایم سی اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام افس کا دورہ کیا۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عاصم الطاف نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔وہاں سی ای او کمپنی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل بھی ہمراہ تھے۔بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ایچ ایف ایم سی کے تحت 13130 ہیلتھ فیسلیٹیز کام کررہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نچلے درجے کے ملازمین کی ایڈہاک بھرتیوں پر محکمانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ کمپنی کے تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جامع میکنزم وضع کیا جارہا ہے۔کمپنی کے ریگولر، کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ایم ایل سی پر ٹریننگ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروائیں گے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی ٹریننگ کے لئے ایک پول بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کی متعارف کردہ اصلاحات کو سراہا اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔بعدازاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے دورہ کے دوران ایڈز کنٹرول پروگرام کے تمام شعبوں میں گئے اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فاروق کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب میں بہتر سروس ڈیلوری سسٹم سے پنجاب میں ایڈز سے اموات میں کمی آئی ہے۔ پنجاب میں ایڈز کے رپورٹنگ سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول کے 100 خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کی جائیگی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میںHIV سنٹرز مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔قبل ازیں سرگودھا میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے تحصیل ہیڈکوارٹر بھیرہ، گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کے اچانک دورے کئے۔بھیرہ ہسپتال میں آپریشن کی سہولیات نہ ہونے پر عوام وزیر صحت کے سامنے پھٹ پڑے۔صوبائی وزیر کی ہسپتال میں انتھسیزیا سپیشلسٹ کی تعیناتی اور الٹراساؤنڈ کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے ٹی بی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں بھی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی، میڈیکل اور فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتالوں کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں کے حالات کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے اور
اچانک دوروں سے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس جلد فراہم کیا جارہا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں جو دن رات ہسپتالوں کا دورہ کریں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button