انٹرٹینمینٹ

’میرے دل میں خوش آمدید‘، اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلمان سیاست دان سے شادی

سوارا اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھتی ہیں کہ ’کبھی کبھار کسی چیز کو دُور ڈھونڈتے ہیں لیکن وہ آپ کے بالکل نزدیک ہوتی ہے۔ ہم پیار کو ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں ذرا افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے۔‘

بالی وُڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رُکن فہد احمد سے شادی کر لی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جبکہ جوڑے نے گزشتہ ماہ کورٹ میرج کے لیے کاغذات بھی جمع کروائے ہیں۔
سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
سوارا اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھتی ہیں کہ ’کبھی کبھار کسی چیز کو دُور ڈھونڈتے ہیں لیکن وہ آپ کے بالکل نزدیک ہوتی ہے۔ ہم پیار کو ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں ذرا افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے۔‘
ویڈیو میں سوارا اور ان کے شوہر فہد احمد کو کورٹ میرج کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے مہندی کی سٹوری بھی لگائی گئی تھی۔
34 سالہ اداکارہ کے شوہر فہد احمد انڈیا کی سماج وادی پارٹی کے یوتھ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹر میں پارٹی کے صدر بھی ہیں۔ سماج وادی پارٹی سوشلزم کے نظریات کی حامی جماعت ہے۔
سوارا بھاسکر اپنے سیاسی اور حکومت مخالف بیانات کے باعث اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں تاہم سنہ 2018 میں ان کے فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ تب آیا جب ان کی فلم ’وِیرے دی ویڈنگ‘ تنازع کا شکار ہو گئی اور انہیں عریاں مناظر کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے فہد احمد اور سوارا کی ملاقات 2020 میں ایک سیاسی ریلی میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button