مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کا جشن بہاراں 2023ء منانے کا فیصلہ

جشن بہاراں میلے کی تقریبات گریٹرقبال پارک، جیلانی پارک،نیشنل ہسٹری میوزیم، پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم، فورٹرس سٹیڈم، شاہی قلعہ، اوپن ایئر تھیٹر منعقد ہوں گی

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے نے جشن بہاراں 2023ء منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جشن بہاراں کی تیاریاں کے حوالے سے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے خصوصی شرکت کی اور افسران سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کمشنر لاہور اوردیگر افسران کو جشن بہاراں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،اسلم بلوچ لوکل گورنمنٹ کمیونیکشن ڈیپاٹمنٹ،آصف ظہیر ڈائریکٹر وال سٹی،صدف فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اینڈ انفارمشن،سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری، طارق خان زدہ ڈائریکٹر سپورٹس،تنویر عباس ڈی ایس او لاہور،اویس رضا پی آر او وال سٹی،محمد عارف ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء،ظہور احمداسسٹنٹ ڈائریکٹرسپشل برانچ پولیس ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فاروق اکمل، ڈائریکٹرہیڈکواٹرپی ایچ اے طارق شہزاد، پی آراو پی ایچ اے حسان الحق سمیت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ جشن بہاراں میلہ 5 مارچ سے 12 مارچ تک منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جشن بہاراں میلے کی تقریبات گریٹرقبال پارک، جیلانی پارک،نیشنل ہسٹری میوزیم، پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم، فورٹرس سٹیڈم، شاہی قلعہ، اوپن ایئر تھیٹر منعقد ہوں گی۔ جشن بہاراں میلے میں شہر کی اہم شاہرائیں مال روڈ، گلبرگ روڈ، جیل روڈ کوخو بصورت برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ جشن بہاراں میلے میں 14رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button