سیکرٹری معدنیات کا ڈینگی کی بڑھتی ہوئی شکایات کا از خود نوٹس
سیکرٹری معدنیات نے علاقہ سمن آباد اور عزیز بھٹی کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو بہتر نتائج کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری معدنیات نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے نمائندوں کو بھی طلب کرلیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے ڈینگی کی بڑھتی ہوئی شکایات کا از خود نوٹس لے لیا۔
سیکرٹری معدنیات نے ڈینگی کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈینگی مانیٹرنگ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔
سیکرٹری معدنیات نے علاقہ سمن آباد اور عزیز بھٹی کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو بہتر نتائج کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری معدنیات نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے نمائندوں کو بھی طلب کرلیا۔
سیکرٹری معدنیات نے پی آئی ٹی بی سے ڈینگی سروے میں استعمال ہونے والی سمارٹ ایپ کی استعمال میں شفافیت ، درستگی، معیار اور کارکردگی کی وضاحت طلب کر لی۔
سیکرٹری معدنیات نے چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ سے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے لیے خریدے گئے آلات کے طریقہ کار کی وضاحت کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیر فعال آلات کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔
بابر امان بابر نے میرٹ پر مبنی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ڈینگی کی سرگرمیوں میں یومیہ اجرت پر بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کا ڈیٹا ڈیجٹلائز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جعلی ٹیمز کی سدباب کے لئے ڈینگی ٹیمز کی شناخت کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
سیکرٹری معدنیات نے انسداد ڈینگی ٹیم کی کارکردگی اور عوام کی شکایات کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔