اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف سیکرٹری پنجاب کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اضلاع کو وارننگ جاری

چیف سیکرٹری کی اضلاع میں گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت  ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم، انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں، اجلاس سے خطاب

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے یہ ہدایات آج یہاں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں، گورننس اور سروس ڈلیوری میں واضح بہتری نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اضلاع کو وارننگ بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز منڈیوں کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں۔
چیف سیکرٹری نے یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ضروری سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں۔چیف سیکرٹری نے شہروں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور وال چاکنگ کے خاتمے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button