فن اور فنکار کی قدر کرتا ہوں، آرٹ اور آرٹسٹ کی خدمت ٗ اعزاز ہوگا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ
دُنیا میں آرٹسٹ کی قدر ہے،پاکستان میں فنکار کی قدر میں اضافہ کیلئے کردار ادا کرو گا۔ قاسم علی شاہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیئر مین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کی قدر کرتا ہوں، آرٹ اور آرٹسٹ کی خدمت ٗ اعزاز ہوگا،معاشرے کی شدت پسندی کو فنکارختم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار قاسم علی شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے سماج کا اصل چہرہ ٗ فنکار ہیں،دُنیا میں آرٹسٹ کی قدر ہے،پاکستان میں فنکار کی قدر میں اضافہ کیلئے کردار ادا کرو گا،وہ معاشر ہ خود لطیفہ ہے جس میں فنون لطیفہ کی قدر نہ ہو،میں فنکار کے تمام مسائل تو حل نہ کر سکوں ٗ ان کے مسائل حل کرنے والوں میں سر فہرست ہونے کا دعوی دار ہوں۔قبل ازاں قاسم علی شاہ کی الحمراء آمدپر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے قاسم علی شاہ کا استقبال کیا، انکو الحمراء کے مختلف شعبے دیکھائے۔ اس موقع پر قاسم علی شاہ نے الحمراء کے دیگر افسران و ملازمین سے ملے۔