
مشرق وسطیٰ
”لہور لہور اے“ پی ایچ اے ویک اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار
اس میں ملک بھر سے 85 سے زائد ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زائد ماہرگھڑ سوار شر یک ہو نگے
لاہور میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے ترجمان کے مطابق فورٹریس سٹیڈیم میں 4 اور 5 نومبر کو دو روزہ ٹینٹ پیگنگ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
”چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” کے عنوان سے یہ میلہ”لہور لہور اے“ میلے کا حصہ ہے۔ اس میں ملک بھر سے 85 سے زائد ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زائد ماہرگھڑ سوار شر یک ہو نگے۔
تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو بلائے گئے اجلاس کے دوران پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے کہا کہ نیزہ بازی کے مقابلے ہماری دیہی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔اجلاس میں لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریسکیو 1122 اور پی ایچ اے کے افسران نے شرکت کی