
لاہور میں ڈیجیٹل چلاننگ کے ثمرات آنا شروع
وارڈنز ڈیجیٹل موبائل ایپ ایکسائز، سی آر او، اے وی ایل ایس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ایپ سے منسلک ہوگی،مستنصر فیروز
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سٹی ٹریفک پولیس نے اچھرہ کے علاقے میں ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم کی مدد سے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر طارق نے خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا،ڈیجیٹل موبائل ایپ میں موٹرسائیکل کا نمبر لکھنے پر چوری کا ریکارڈ سامنے آگیا۔موٹرسائیکل اور ڈرائیور دونوں کو پکڑ کر کارروائی کے لیے اے وی ایل ایس کے حوالے کردیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور گاڑی کا کریمنل ریکارڈ کی رسائی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈیجیٹل چلاننگ میں چالان برخلاف پرسن اور گاڑی دونوں کئے جارہے ہیں۔کتنے چلان، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، سب کا ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ایپ میں گاڑی نمبر، شناختی کارڈ نمبر درج کرنے سے تمام انفارمیشن آٹوفل کی سہولت ہے۔وارڈنز ڈیجیٹل موبائل ایپ ایکسائز، سی آر او،اے وی ایل ایس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ایپ سے منسلک ہے۔ڈیجیٹل چلاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کا حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔