اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپیکر محمد سبطین خان سے امریکہ کے منتخب نمائندگان اور پاکستانی نژاد امریکی رہنماؤں کی ملاقات۔

امریکہ کی مختلف کمپنیاں پنجاب میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔وفد کے شرکاء کی گفتگو

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سابق سپیکر محمد سبطین خان سے امریکہ کے منتخب نمائندگان اور پاکستانی نژاد امریکی رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔وفد کے شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی مختلف کمپنیاں پنجاب میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ 12 رکنی وفد کی سربراہی پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کی.
وفد کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان عشروں سے ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں ،میری خواہش ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں استحکام کیلئے مزید کام کر سکوں۔
وفد میں کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriatios کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن، فوکل پرسن فاروق ارشد اور کیلی فورنیا اسمبلی کے 4 ممبران مسز ڈی لوائس گومز، مائیک اے گپسن، مسز وینڈی کیریلو، میلینی کلڈویل ہولڈن، کرسٹوفر رئیس، مسز اینا گوڈارڈ، وِلی آرمسٹرانگ، مائیکل میکس، ایڈریل یانگ اور دیگر شامل تھے۔
محمد سبطین خان نے پاک امریکہ بہترین تعلقات کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button