مشرق وسطیٰ

بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ منشیات فروشی، قمار بازی اور قحبہ خانوں سمیت آرگنائزڈ کرائم کروانے میں ملوث کالی بھیڑوں کی خفیہ مانیٹرنگ کروائی جا رہی ہے

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز انوسٹی گیشن و آپریشنز، تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن نے اجلاسوں میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فرداً فرداً دونوں ڈویژنز کے تمام تھانوں کےکرائم کنٹرول اور زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل بارے مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، نیشنل ایکشن پلان، ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری میں ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز جبکہ قتل،اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی، رابری سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل کرنے اور چالاننگ کی شرح بہتر بنانے میں ناکامی پر انچارجز انوسٹی گیشن کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔سی سی پی اور لاہور نے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے پر ایس ڈی پی او رائے ونڈ عامر ملک اور اچھی سپرویژن پر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن اے ایس پی سلیمان ظفر کی کارکردگی کو سراہا۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ منشیات فروشی، قمار بازی اور قحبہ خانوں سمیت آرگنائزڈ کرائم کروانے میں ملوث کالی بھیڑوں کی خفیہ مانیٹرنگ کروائی جا رہی ہے،آرگنائزڈ کرائم کی سرپرستی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سی سی پی او بلال صدیق نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی اور کہا کہ ڈیڈ لائن گذرنے کے بعد بھی مطلوبہ ٹارگٹس مکمل نہ کرنے کی صورت میں سزا کے لئے تیار رہیں۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ ایس پیز اپنے متعلقہ تھانیداروں سے باقاعدگی سے میٹنگ کریں اور ان کی کارکردگی بارے ماہانہ رپورٹ بنائیں۔تھانیداروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹس دینے اور فالو اپ لینے سے ہی کارکردگی میں بہتری آئےگی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانونی معاملات میں جان بوجھ کر غفلت اور کوتاہی بذات خود مجرمانہ فعل ہے۔سی سی پی او لاہور نے خبردار کیا کہ واضح رہے قبلہ درست نہ کرنے والے نااہل افسران کو تنزلی اور ضلع بدری سمیت مثالی سزائیں دیں گے۔انہوں نے جھپٹے،راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک پر خصوصی فوکس کرنے جبکہ چوروں ڈاکووں کی گرفتاری،منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرائم صرف جرائم پیشہ اور اے کیٹگری کے اشتہاری مجرموں کو پکڑنے سے ہی کنٹرول ہوگا۔سی سی پی او نے کہا کہ ایس پیز اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لیں،اپنی کمانڈ مضبوط بنائیں جبکہ سرکل افسران اپنی سپرویژن،ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران مجموعی کارکردگی بہتر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس افسران اپنا فوکس درست سمت میں صرف کرائم فائٹنگ اور کرائم کنٹرول پر مرکوز رکھیں، زیر التوا تفتیش کے مقدمات بروقت مکمل کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بے گناہ کو ہرگز گرفتار نہ کریں جبکہ گناہ گار کو جیلوں میں بھجوائیں۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری مجرموں، شوٹرز، بھتہ خوروں کی لسٹیں تمام تھانوں کو فراہم کر دی گئیں ہیں،انہیں ہر حال میں گرفتار کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ پتنگ بازی ایکٹ،نیشنل ایکشن پلان اور لوکل اینڈ سپیشل لاز کے تحت کارکردگی میں مذید بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button