
پنجاب بھرمیں 1196ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1273زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1196ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 738افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔535معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 581ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور45مسافر563اور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت273متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان81حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 79حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1273متاثرین میں 998مرد اور285خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 250افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور629افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ404زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 996موٹرسائیکلز،96آٹورکشے134کاریں،26وین14مسافربسیں،35ٹرک اور120دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔