
لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم
ایک روز کے دوران ناجائزاسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر85ملزمان گرفتار
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ گذشتہ روزناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی و دیگر جرائم میں ملوث 85ملزمان گرفتارکئے گئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15مقدمات درج جبکہ15ملزمان گرفتارکئے گئے۔گرفتار ملزمان سے01بندوق،20پسٹلز اور 51گولیا ں برآمد کی گئیں۔شہر میں ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کی جانوں کی خطرہ میں ڈالنے والے کے خلاف کارروائیوں کے دوران 28ملزمان کو حراست میں لے کر 09مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 25ملزمان گرفتارکئے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے10کلو770گرام چرس،110گرام ہیروئن اور506لیٹر شراب برآمدکی گئی۔لاہور پولیس نے قحبہ خانوں، قماربازوں کے خلاف کاررروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔امروزپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر04مقدمات بھی درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں و دوریں بھی برآمد کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔