مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کاصوبائی دارالحکومت کی مین شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے احسن اقدام

قرطبہ چوک، جیل روڈ تا صدیق سنٹر تک پھولوں کے خوبصورت پلانٹر ز لگارہے ہیں۔ مکمل جیل روڈ کو رنگا رنگ اورمنفرد پھولوں کے پلانٹرز سے سجایا جارہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کی مین شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرطبہ چوک، جیل روڈ تا صدیق سنٹر تک پھولوں کے خوبصورت پلانٹر ز لگارہے ہیں۔ مکمل جیل روڈ کو رنگا رنگ اورمنفرد پھولوں کے پلانٹرز سے سجایا جارہا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ مین شاہراؤں پر بہار شجرکاری مہم کے تحت پھولوں، پودوں اوردرختوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔ پی ایچ اے بہار شجرکاری میں شہر کی مین شاہراؤں،خالی جگہوں اور پارکوں میں 50 ہزار درختوں اور پودوں کی شجرکاری کریگا۔ پی ایچ اے بہار شجرکاری میں اس سال ٹارگیٹ سے بڑھ کر پودوں اور درختوں کی شجرکاری کا حدف پوا کریگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button