مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور نے یو سی سیکرٹری موہلنوال کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کردیا۔

کمشنر لاہور نے ماڈل بازارمیں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہمی کا جائزہ لیا.کمشنر لاہور نے یو سی سیکرٹری موہلنوال کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کردیا۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور نے میاں پلازہ جوہر ٹاون فری آٹا فراہمی پوائنٹ پر آٹا تقسیم کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے میاں پلازہ ماڈل بازار و آٹا سنڑ جوہر ٹاون۔شیر شاہ کالونی موہلنوال اورتحصیل رائیونڈ کے سنٹرز کا دورہ بھی کیا.کمشنر لاہور نے ماڈل بازارمیں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہمی کا جائزہ لیا.کمشنر لاہور نے یو سی سیکرٹری موہلنوال کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کردیا۔
کمشنر لاہور نے لاگ ان کاونٹرز پر کھڑے ہوکر خود سکیننگ کی۔شہریوں کو گائیڈ کیا۔کمشنر لاہور نے بغیر چپ والے شناختی کارڈ کو بھی سکین کرنے والے سپر یوزر لاگ ان کو خود چیک کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر شہری اصل کارڈ کے ساتھ آئیں۔چپ و بغیر چپ کارڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایک خاندان کو 10کلو آٹے کا تھیلا دوبارہ آٹھ دنوں کے بعد دیا جائیگا۔ہر اہل خاندان کو کل تین فری آٹا بیگز دئیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button