
مشرق وسطیٰ
مزدوروں کی کم از کم اجرت 25000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 32000 روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض
سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ محمد شاہد نے سیکرٹری لیبر اور دیگر ممبران کو موجودہ مہنگائ کی وجہ سے مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بر یف کیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری لیبر کی کم از کم اجرت 32000 روپے ماہانہ کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں جلد از جلد چھاپنے کے لیے بھیجنے کی ہدایت۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی زیر صدارت کم از کم اجرت بورڈ کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری بورڈ محمد شاہد نے سیکرٹری لیبر اور دیگر ممبران کو موجودہ مہنگائی کی وجہ سے مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری لیبر کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب اور محکمہ لیبر مہنگائی اور معاشی اشاریات میں تبدیلی کے باعث مزدوروں کو در پیش مسائل سے واقف ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مزدوروں کی اجرت میں یہ غیر معمولی 28 فیصد کا اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔